کراچی سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کپیر راشد لطیف کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو گزشتہ دو روز سے وائرل ہورہی ہے۔
ورلڈکپ میچز کے حوالے سے انہوں نے بنگلا دیش اور افغانستان کے وارم اپ میچ کے حوالے سے اپنی ماہرانہ رائے پر مبنی ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ 91 رنز سے شکست ہوئی ایک رنز کم ہوتا تو 90 ہوجاتا جس پر راشد لطیف کے ساتھی نے کہا کہ آپ یہاں سیاست لے آئے، کرلیں سیاست اور چلالیں 90 ۔۔۔۔ راشد لطیف نے پراعتماد لیجے میں جواب دیا ’’چلے گا دوبارہ ضرور چلے گا‘‘۔
90 Chalega inshallah . Rashid latif bhai pic.twitter.com/gNO7rJnLa0
— Abbas Raza (@Abbas_Raza1_) May 30, 2019
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے راشد لطیف کی ویڈیو اور اُن کے انوکھے انداز کو پسند کیا گیا۔
