Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
اعتزاز احسن کا اکاؤنٹ‌ مراد سعید کے نام سے تبدیل |

اعتزاز احسن کا اکاؤنٹ‌ مراد سعید کے نام سے تبدیل

لاہور: اعتزازاحسن کی شکایت کےباوجود جعلی ٹوئٹراکاؤنٹ فعال، ایف آئی اےاعتزازاحسن کےنام سےبناجعلی ٹوئٹراکاؤنٹ بندنہ کرسکا۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر کے نام سے ٹویٹر پر ’’پی پی اعتزاز‘‘ کے نام سے اکاؤنٹ بنا ہوا ہے جس پر بیانات جاری کیے جاتے ہیں۔

اعتزاز احسن نے 23اپریل کوجعلی ٹوئٹراکاؤنٹ بندکرنےکی درخواست دی تاہم اُس پر ایک مہینے سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈی جی ایف آئی اےسےخودبھی بات کی، ایک بار پھر ایف آئی اے حکام سے رابطہ کروں گا کہ اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ جعلی اکاؤنٹس پر چلنے والے بیانات کو مجھ سے منسوب نہ کیا جائے کیونکہ اس سے میری سیاسی ساکھ مجروح ہورہی ہے۔

پی پی رہنما کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے بعد اکاؤنٹ استعمال کرنے والے نے اس کا نام تبدیل کر کے اسے مراد سعید کرلیا ہے۔