گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے سفیر کی ملاقات
دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری میں اضافہ ، باہمی تجارت کے فروغ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے سفیر Alfred Grannas نے گورنرہاس میں ملاقات کی ۔اس موقع پر جرمنی کے قونصل جنرلDr. Rudiger Lotz بھی موجود تھے ۔
ملاقات میں ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری میں اضافہ ، باہمی تجارت کے فروغ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پا ک جرمن دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی کی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے
جبکہ بیروزگاری کے خاتمہ میں جرمن سرمایہ کاری اہم ثابت ہوگی اس ضمن میں جرمنی کی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کے خواہش مند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی مختلف شعبوں سرمایہ کاری کے لئے پرکشش اہمیت کا حامل ہے۔ جرمن سفیر نے کہا کہ جرمن سرمایہ کار مزید سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی رکھتے ہیں