Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
فرنیچرکی برآمدات میں سالانہ 35 فیصد اضافہ ہو گیا | زرائع نیوز

فرنیچرکی برآمدات میں سالانہ 35 فیصد اضافہ ہو گیا

کراچی : ملک سے فرنیچرکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر35 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں فرنیچرکی برآمدات سے ملک کو4.267 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فرنیچرکی برآمدات سے ملک کو3.168ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔نومبرمیں فرنیچرکی برآمدات کاحجم 0.592 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 1.274 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 0.674 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2022 میں فرنیچرکی برآمدات کاحجم 7.326 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اس شعبہ سے وابستہ برآمدکنندگان اورماہرین کاکہناہے کہ ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی اورآرگنائزڈ فرنشنگ سروسز کی مارکیٹ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگ کے مطابق پیداوارسے اس شعبہ کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیاجاسکتا ہے۔

حکومت فرنیچر کی صنعت کیلئے ورکرز کی ٹریننگ، ایکسپورٹ ری فنانس اور آسان قرضوں کی اسکیموں کا اعلان کرے اور اسے کاٹیج انڈسٹری کا درجہ دیتے ہوئے فرنیچر انڈسٹری کیلئے بھی سپورٹس گڈز اور سرجیکل آلات جیسی سہولیات اور رعائیتوں کا اعلان کیا جائے تو اس شعبہ کی برآمدات کو 5 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچایا جا سکتا ہے۔