Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عورت مارچ سے گرفتار ہونے والا نوجوان کون ہے؟ | زرائع نیوز

عورت مارچ سے گرفتار ہونے والا نوجوان کون ہے؟

اسلام آباد پولیس نے عورت مارچ میں برقع پہن کر شریک ہونے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں یوم خواتین کی مناسبت سے ہونے والے عورت مارچ میں برقعہ پہن کر شریک ہونے والا عثمان نامی نوجوان گرفتار ہوگیا

نوجوان کا کہنا تھا کہ فاٹا کی خواتین یہاں نہیں آسکتیں اس لیے میں ان کی نمائندگی کر رہا تھا۔ گرفتار کے بعد کوہسار پولیس نے نوجوان کو تھانے منتقل کردیا۔ واضح رہے کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی عورت آزادی مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ نیشنل پریس کلب کے سامنے مارچ کے شرکا پر بعض افراد کی جانب سے پتھراؤ کا واقعہ بھی پیش آیا۔ حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ شرکا نے نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک مارچ کیا۔

فاٹا کی خواتین کی نمائندگی کر رہا ہوں، اسلام آباد میں عورت مارچ سے برقعہ پوش نو جوان گرفتار کوہسار پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا