پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2100 سے زائد پوائٹس کی کمی، کاروبار روک دیا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کا آغاز ہی شدید مندی سے ہوا اور کاروبار کے آغاز پر پہلے چند منٹ کے دوران ہی انڈکس میں %5.83 کم ہوا، مجموعی طور پر انڈکس میں 2106 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کرونا وائرس پھیلنے اور کئی ممالک میں ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹس میں مندی دیکھی گئی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو ایک بڑی کمی ہے۔
