Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دہشت کی علامت، لیاری کا درندہ، عذیر کا ساتھی یوسف پٹھان گرفتار | زرائع نیوز

دہشت کی علامت، لیاری کا درندہ، عذیر کا ساتھی یوسف پٹھان گرفتار

کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں‌ نے عزیر بلوچ کے قریبی ساتھیوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گذشتہ رات حب چوکی سے عزیر بلوچ کے انتہائی قریبی ساتھی یوسف پٹھان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق یوسف پٹھان دہشت گردی، اغواء برائے تاوان، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے، ملزم پولیس پر حملوں میں بھی مطوب تھا یوسف پٹھان گذشتہ سال پولیس مقابلے کے بعد بلوچستان فرار ہوگیا تھا، رواں سال ملزم ایک بار پھر واپس آیا لیکن پولیس مقابلے میں بچ کر فرار ہوگیا تھا۔

مقابلوں کے دوران ملزم کے قریبی ساتھی بلال بھیا اور عرفان پٹھان مارے گئے تھے یوسف پٹھان کا سنگولین، افشانی گلی اور چاکیواڑہ سمیت دیگر علاقوں پر مکمل کنٹرول تھا، پولیس کا کہنا ہے عزیر بلوچ کے گرفتاری سے بچ جانے والے دیگر ساتھیوں کے اطراف بھی گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے بہت جلد وہ بھی قانون کے شکنجے میں‌ ہوں‌ گے۔