Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خیر پور:‌ رکن صوبائی و قومی اسمبلی لاپتہ، عوام کے مظاہرے | زرائع نیوز

خیر پور:‌ رکن صوبائی و قومی اسمبلی لاپتہ، عوام کے مظاہرے

خیرپور کے عوام نے اپنے رکن قومی اور صوبائی اسمبلی کی بازیابی کے لیے احتجاج کیا.

مظاہرین کا کہنا ہے کہ منتخب ایم این اے اور اور سیز پاکستانیوں کے وفاقی وزیر پیر صدرالدین شاہ راشدی اور ایم پی اے پیر فضل شاہ جیلانی 2013 کے عام انتخابات میں‌ ووٹ لیکر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیرپور ٹہری میرواہ کے گاوں سکندر آباد کے باسی کہتے ہیں‌ پیر صدرالدین شاہ راشدی اور پیر فضل شاہ علاقے سے غائب ہو چکے ہیں علاقے کی گلیاں اور لوگ ان کی راہ تک رہے ہیں لیکن الیکشن کے بعد سے اب تک وہ اپنے نمائندوں کی زیارت سے محروم ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ان کے ووٹرز بے شمار مسائل کا سامنا کر رہے ہیں لیکن انہیں کوئی پروا نہیں،،، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگلے عام انتخابات اب قریب ہیں اور سکندرآباد کے مکین فروٹ کی طرح اگلے انتخابات میں ان کا بھی بائی کاٹ کریں‌گے.