Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پھلوں‌کی خریداری کا بائیکاٹ، آواز صارف کی مہم کامیاب | زرائع نیوز

پھلوں‌کی خریداری کا بائیکاٹ، آواز صارف کی مہم کامیاب

کراچی : سوشل میڈیا پرکامیاب مہم کے بعد پھلوں کی قیمتیں کم ہوگئیں سیب،خربوزہ،آم سمیت کئی پھل سستے ہوگئے کراچی، لاہوراورفیصل آبادمیں قیمتیں کم ہوئیں کوئٹہ میں بائیکاٹ کےبغیر قیمتیں نیچےآگئیں۔

تفصیلات کے مطابق عوام کا بائیکاٹ کام کرگیا۔ سوشل میڈیا سے شروع کی جانے والی فروٹ بائیکاٹ مہم فروٹ فل ثابت ہوئی، کراچی میں تین سو روپے بکنے والا سیب دوسو تیس پر آگیا۔

خربوزہ چالیس روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، شہریوں نے قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہارکیاہے، ملتان میں بھی فروٹ بائیکاٹ مہم کامیاب ہوگئی۔ بازاوں میں پھلوں کی بھرمار رہی جبکہ خریدار غائب رہے۔

پھل فروشوں کا کہنا تھا کہ مہم کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے، کوئٹہ میں اسٹاک زیادہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی عید ہوگئی۔ منافع خوروں کو قیمتیں خود کم کرنا پڑگئیں۔

چودہ سو روپے والی آم کی پیٹی چھ سو، چیری دو سو اسی سے ڈیرھ سو پر آگئی، لاہور ،فیصل آباد سمیت ملک بھر میں عوام نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پھلوں کی قیمتیں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب آواز صارف نے گرواں فروشوں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے پھلوں کی قیمتیں دوبارہ بڑھائیں تو اگلے لائحہ عمل کا کیا جائے گا جو اس مہم سے کہی زیادہ سخت ہوگا۔