Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹنے پر عمران خان کا ردعمل آگیا | زرائع نیوز

سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹنے پر عمران خان کا ردعمل آگیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق نہیں پڑتا، بس بتایا جائے کہ الیکشن 90 دن میں ہوں گے یا نہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ انتخابات سے انتہائی خوفزدہ اور اپنے سزا یافتہ لیڈروں کو پاک کرنے کیلئے بےچین ہیں، اپنے مقاصد کیلئے یہ لوگ آئین، قانون کی حکمرانی کی کسی بھی علامت کو تباہ کرنےکو تیار ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ واضح ہوگیا انتخابات کے انعقاد کیلئے 90 دن کی آئینی شق انہیں ناگوار تھی، امپورٹڈ حکومت، ان کے ہینڈلر اور سمجھوتہ کرنے والا الیکشن کمیشن آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔