Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
گوگل سرچ انجن میں زندگیاں بچانے والے فیچر کا اضافہ | زرائع نیوز

گوگل سرچ انجن میں زندگیاں بچانے والے فیچر کا اضافہ

لندن :سرچ انجن گوگل سرچ کو روزانہ اربوں افراد مختلف معلومات کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اب یہ زندگی بچانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
گوگل کی جانب سے سرچ انجن میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
یہ نیا فیچر بنیادی طور پر موسمیاتی الرٹ ہوگا جو شدید گرم موسم کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرے گا۔گوگل نے بتایا کہ آنے والے مہینوں میں ہیٹ ویوز اور موسمیاتی شدت میں اضافے کی توقع ہے جس سے ہیٹ اسٹروک اور اموات کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں ہیٹ ویوز کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو محفوظ رکھنے کے لیے مشورے بھی دیے جائیں گے۔گوگل کے مطابق گزشتہ سال ہیٹ ویوز سے متعلق سرچز میں نمایاں اضافہ ہوا تھا اور اب جو صارف شدید گرم درجہ حرارت کے بارے میں تفصیلات جاننے کی کوشش کرے گا، تو اسے بتایا جائے گا کہ ہیٹ ویو کا آغاز اور اختتام کب تک ہوگا یا وہ خود کو محٖفوظ کیسے رکھے۔