Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زلزلے کے ملبے سے مسابقہ ’’عطر الکلام‘‘ تک، شامی انجینئر کی روح پرور تلاوت | زرائع نیوز

زلزلے کے ملبے سے مسابقہ ’’عطر الکلام‘‘ تک، شامی انجینئر کی روح پرور تلاوت

ریاض : شام کا انجینئر اپنی شاندار قرأت کی بدولت زلزلے کے بعد ملبے کے ڈھیر سے اٹھ کر سعودی عرب کے عالمی مقابلہ قرآن و اذان ’’ عطر الکلام‘‘ تک پہنچ گیا۔ تلاوت قرآن اور اذان کا یہ مقابلہ سعودی ’’جنرل اتھارٹی ف انٹرٹینمنٹ‘‘ کے اقدامات میں سے ایک ہے۔

محمد حسن الجلب شام میں اس قصبہ میں رہتے تھے جسے زلزلہ نے متاثر کیا تھا۔ ان مشکل حالات میں بھی حسن الجلب نے قرآن کریم کو خوبصورت انداز میں پڑھنے اور اپنی آواز کو اللہ کے کلام سے مزین کرنے کی کوشش جاری رکھی۔دنیا کے سب سے بڑے تلاوت قرآن مجید کے مسابقے تک رسائی حاصل کرنے والے محمد حسن الجلب نے عمر کے 15 ویں برس تک پہنچنے سے بھی اللہ کی کتاب کو سینے میں محفوظ کر لیا تھا۔ قرآن کریم کی تلاوت کی اپنی سند کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک ملانے کے بعد انہوں نے علم تجوید اور لہجے کے قواعد سیکھے۔ معانی قرآن کو سمجھا اور تلاوت کے ’’مقامات‘‘ کو سیکھا۔

سعودی عرب میں ’’ عطر الکلام‘‘ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران انہوں نے قرآن کی کیٹگری میں مراکش کے قاری زکریا الزیرک کے مد مقابل تلاوت فرمائی اور اپنی زندگی بھر کی محنت کے سبب اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں سبقت لے گئے۔

مسابقہ میں شریک قرأ کرام مختلف لہجوں میں تلاوت کر رہے ہیں۔ ہر قاری کا پڑھنے کا انداز اور خصوصیات منفرد ہیں۔’’ عطر الکلام‘‘ میں بدھ کے روز اذان کی کیٹگری میں الیکٹرانک پروڈکشن اور اشاعت میں مہارت رکھنے والے شام کے ہی احمد درویش نے سحر انگیز تلاوت کی۔ ان کے مد مقابل لبنان کے رھیف خالد الحاج تھے۔

احمد درویش نے صوتی کارکردگی، مقامات پر رسوخ اور آواز کے توازن کے بدولت اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔ ان کی اذان کی سماعت کرکے جیوری کے ارکان بھی ششدر رہ گئے۔

گزشتہ سال رمضان المبارک میں عالمی مسابقہ ’’ عطر الکلام‘‘ کا پہلی مرتبہ انعقاد ہوا تھا۔ اس سال مسابقہ کا دوسرا ایڈیشن ٹی وی چینل ’’ ایم بی سی ون‘‘ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’ شاہد‘‘ پر نشر کیا جاتا ہے۔

دوسرے ایڈیشن میں بھی تلاوت اور اذان کی دو کیٹگریز رکھی گئی ہیں۔ ہر کیٹگری میں پہلے دس پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ مسابقے کے کل انعامات کی مالیت 12 ملین ریال ہے۔ رمضان المبارک کے دوران ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’ شاہد‘‘ پر یہ پروگرام روزانہ ریاض کے وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے اور پاکستان کے وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے نشر ہوتا ہے۔

(بشکریہ! العربیہ اردو)