Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شام میں ٹرکوں کے قافلے پر حملے میں متعدد ایرانی عہدیدار ہلاک اور زخمی | زرائع نیوز

شام میں ٹرکوں کے قافلے پر حملے میں متعدد ایرانی عہدیدار ہلاک اور زخمی

بغداد : عراق کی سرحد سے متصل شام کے علاقے البوکمال کی مشرقی گورنری میں ٹرکوں کے قافلے پرمبینہ اسرائیلی حملے میں ایرانی عہدیداروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔نامعلوم طیاروں نے پیر کی صبح عراقی سرحد پر دیر الزور کے مشرق میں واقع البوکمال دیہی علاقوں میں الھری نامی گاؤں میں ریفریجریشن ٹرکوں کو نشانہ بنایا ہے۔

حملے میں متعدد ٹرک تباہ ہوئے ہیں اور ان میں سوار افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔شام کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے ’سیرین آبزرویٹرفار ہیومن رائٹس‘ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل نے کیا ہے۔آبزرویٹری نے اپنے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا کہ القائم کے قریب ایرانی ملیشیا کے قافلے پر بمباری کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے ڈرون کے ذریعے نئے فضائی حملوں کے نتیجے میں ایرانی ملیشیا کے ایک رہ نما اورغیر شامی قومیتوں کے اس کے دو ساتھیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی۔