اسلام آباد:روس سےپٹرولیم مصنوعات،خام تیل اورایل این جی خریدنے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوگئی۔روس پاکستان کوخام تیل 30فیصدرعایتی نرخوں پردینے پررضا مند ہوگیا۔
خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی خریداری سے متعلق معاملات کوحتمی شکل دینے کیلئے پاک روس حکام کاویڈیو لنک اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک اور سیکرٹری پٹرولیم شریک ہوئے، اجلاس میں روسی وزارت توانائی کے حکام نے بھی شرکت کی،اجلاس میں روس سے تیل کی خریداری کے امور پر بات چیت کی گئی۔
روسی تیل خریدنےکے سلسلے میں شپنگ اور انشورنس کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں کے بین الحکومتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی گئی۔
روسی وزیر توانائی 19 جنوری کو پاکستان کا دوروزہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران تیل کی خریداری سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ پاک روس بین الحکومتی کمیشن کااجلاس 19 اور 20 جنوری کو ہوگا۔
