Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
میزائل تجربے کے عین وقت مشرف شراب پی کر آئے تھے اور انہوں‌ نے کامیابی پر افسوس کیا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان | زرائع نیوز

میزائل تجربے کے عین وقت مشرف شراب پی کر آئے تھے اور انہوں‌ نے کامیابی پر افسوس کیا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

میزائل تجربے کے عین وقت مشرف شراب پی کر آئے تھے اور انہوں‌ نے کامیابی پر افسوس کیا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

راولپنڈی: محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انکشاف کیا ہے کہ غوری میزائل کے تجربے کے وقت اس وقت کے کور کمانڈر پرویز مشرف شراب پی کر آگئے، ان کے منہ سےبدبو آرہی تھی توانہوں نے کہہ دیا تھا کہ اس مبارک موقع پر آپ کو ایسے نہیں کرنا چاہیے تھا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر کے سوال “آپ نے جنرل پرویز مشرف کو بڑی سخت تنقید کا نشانہ بنایا، آخرکیا ایشو ہے ؟ کے جواب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بتایا کہ ” ہم ٹلہ رینج میں غوری میزائل کا تجربہ کررہے تھے، یہ منگلہ کے علاقے میں آتا تھا ، میری بھی پرویز مشرف سے سلام دعا ہوتی تھی لیکن اجازت نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے کبھی کہوٹہ میں قدم نہیں رکھاتھا، میں نے اسے کہا کہ  ہم یہاں سے میزائل فائر کررہے ہیں اور پاکستان کے لیے بہت بڑا تاریخی موقع ہے، آپ کور کمانڈر ہو تو آپ بھی شرکت کر لو، دیکھ لو، اس نے کہا کہ وہ جنرل راحیل کرامت سے  ناراض ہوں گے ، ان کو بتادینا، میں نے ان کو بتادیا۔ساڑھے سات بجے ہم نے فائر کرنے تھے ،یہ صبح آئے ،اس کے منہ میں سے شراب کی بدبو آرہی تھی ، شراب پی کر آیا تھا یا پھر اس نے رات کو پی تھی۔ اس کو جب میں نے کہہ دیا کہ آپ نے اچھا نہیں کیا کہ مبارک موقع پر ایسے آنا ، یہ اس کو بری لگی اور چپک کر بیٹھ گیا۔

مشرف نے دھمکی دے کر میڈیا پر اپنا لکھا بیان پڑھوایا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انکشاف