Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کیا بلدیاتی الیکشن کا معاملہ حکومت کو لے ڈوبے گا ؟ ایم کیو ایم کا علیحدگی کا امکان | زرائع نیوز

کیا بلدیاتی الیکشن کا معاملہ حکومت کو لے ڈوبے گا ؟ ایم کیو ایم کا علیحدگی کا امکان

کراچی، اسلام آباد :ایم کیو ایم پاکستان کا وفاقی حکومت سے علیحدگی کا امکان ہے جس کے بعد وفاقی حکومت خطرے میں پڑسکتی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی وفاق میں حکومت چھوڑنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔ ایم کیوایم کے وفاقی وزرا ، ایم این ایز نے اپنے استعفے خالد مقبول صدیقی کو جمع کرادیئے ہیں۔ وفاقی حکومت سے علیحدگی کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے بھی ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

متحدہ ذرائع نے بتایا کہ اگر حکومت کراچی میں حلقہ بندیوں میں مدد نہیں کرسکتی توحکومت میں رہنے کا جواز نہیں ۔ ایم کیوایم نے اہم فیصلوں کی تجدید کیلئے آج جنرل ورکرز اجلاس بھی بلوایا ہوا ہے ۔خالد مقبول صدیقی کی جانب سےاہم اعلان متوقع ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان وفاقی حکومت سے کسی وقت بھی علیحدگی اختیار کرسکتی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وفاقی حکومت سےعلیحدگی پر غور کیساتھ ہی خالدمقبول صدیقی سے رابطہ کرکے انہیں مثبت پیش رفت اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنویئر نے دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ اگر اس بار بھی دھوکہ دیا گیا تو ہمارا فیصلہ سب کو معلوم ہے کیا ہوگا۔

سابق صدر آصف زرداری نے بھی خالد مقبول صدیقی سے فون پررابطہ کیا اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی، سابق صدر نے مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی پیشکش کی ۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفون پررابطے میں انہیں تحمل اور صبر کا مظاہر ہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کےمطابق ایم کیوایم کا وفد آج وزیراعظم شہبازشریف سےملاقات کریگا۔ وفد کی قیادت ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کرینگے جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، وسیم اختر اور دیگر رہنما شامل ہونگے۔

وزیراعظم سے ملاقات میں ایم کیوایم وفد اپنے تحفظات سے آگاہ کریگا۔