کراچی: نیوزی لینڈ نے تیسرے ا ور آخری ون ڈے میں پاکستان کو 2وکٹوں سے ہرا کر47 سال بعد تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے جس میں فخر زمان 101 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ محمد رضوان 77 رنز بنا کر دوسرے ٹاپ ا سکورر تھے جبکہ آغا سلمان 45 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔نیوز ی لینڈ کی طرف سے ٹم سائوتھی نے 3 ، لوکی فرگوسن 2 ،بریسویل اور ایش سوڈھی نے 1،1 وکٹ حاصل کی ۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف 49 ویں اوور میں8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ ڈیون کانوے 52کین ولیمسن 53 جبکہ گلین فلپس نے 63رنز کی اننگز کھیلی ۔ پاکستان کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے آغا سلمان، محمد وسیم نے2،2، اسامہ میر ، محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم سیریز کا پہلا ون ڈے 6 وکٹوں جبکہ دوسرے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 79 رنز سے کامیاب رہی تھی ۔
