لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ بنگلادیش روانہ ہوگئے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نسیم شاہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کے لیے کھیلیں گے۔
بنگلادیش پریمیئر لیگ کی اس ٹیم میں پاکستان کے محمد رضوان، خوشدل شاہ اور حسن علی بھی شامل ہیں۔
نسیم شاہ کی پوسٹ پر سیکڑوں مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
