نیپرا کی یکساں ٹیرف پالیسی: کے الیکٹرک کا ٹیرف ایڈجسٹ

کراچی : وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے نیپرا نے یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت کے۔ الیکٹرک کے ٹیرف کو ایڈجسٹ کردیا ہے۔

پاکستان بھر میں بجلی کے صارفین سے وفاقی حکومت اور ریگولیٹر نیپرا کے قواعد و ضوابط کے مطابق مساوی یا یکساں ٹیرف وصول کیا جاتا ہے۔ انفرادی تقسیم کار کمپنیاں یکطرفہ طور پر کوئی تبدیلی نہیں کرسکتیں۔ ایسی تمام درخواستیں منظوری سے قبل عوامی سماعت اور جانچ پڑتال سے گزرتی ہیں۔ یکساں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر عوامی سماعت 27 دسمبر 2022 کو کی گئی تھی۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق منظور شدہ یکساں سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا نفاذ کے۔ الیکٹرک کے صارفین پر جنوری تا اپریل 2023 تک 4 ماہ کی مدت کیلئے ہوگا، جو اکتوبر تا دسمبر 2022 میں استعمال شدہ بجلی کی مد میں وصول کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد جنوری 2023 کے پہلے سے جاری کیے گئے بلوں کے لیے ایڈجسٹمنٹ آئندہ ماہ میں ادا کرنا ہوگا،فیصلے کے مطابق چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو حسب ذیل لاگو کیا جائے گا۔

300 یونٹس تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین (لائف لائن صارفین کو چھوڑ کر) فی یونٹ 1.49 روپے وصول کیے جائینگے جب کہ 300 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے فی یونٹ 3.21 روپے وصول کیے جا ئینگے۔ دیگر تمام صارفین سے 4.45 روپے فی یونٹ وصول کئے جائیں گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: