Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کن کن اداکارائوں نے ماہرہ کے عید بازار میں شرکت کی ؟ | زرائع نیوز

کن کن اداکارائوں نے ماہرہ کے عید بازار میں شرکت کی ؟

کراچی : معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں لاہور میں اپنا عید بازار لگایا جسے میشن بازار کہا جاتا ہے۔

3 روزہ میشن بازار میں لاہور میں مقیم کئی شوبز ستاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔

زارا نور عباس نے اپنی والدہ اسمیٰ عباس کے ہمراہ بازار میں شرکت کی، جس میں اسمیٰ عباس کے کپڑوں کے برانڈ کا بھی اسٹال لگا ہوا تھا۔

میشن بازار میں میرب علی، آئمہ بیگ اور عائشہ عمر بھی نظر آئیں۔

ان اداکارائوں نے ماہرہ کے ساتھ تصاویر بھی بنائی اور سیلفیاں بھی لیں ۔

ماہرہ خان نے عید بازار میں شرکت کرنے والی خواتین اداکارا ئوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

(نیٹ نیوز / مانیٹرنگ ڈیسک)