اسلام آباد: ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فنانس ڈویژن نے وزیراعظم اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے زیراستعمال طیاروں کی مرمت کے لیے 410 ملین روپے کی منظوری دے دی۔
دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق طیاروں کی مرمت اور آرائش کے لیے مختص رقم کی گرانٹ جاری کردی گئی، یہ منظوری مارچ 2019 میں قائمہ کمیٹی برائے معاشیات نے اُس وقت دی تھی جب اسد عمر وزیرخزانہ تھے۔
