کراچی : ضلع ویسٹ پولیس نے 12 سالہ کمسن بچی سے ذیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
متاثرہ بچی کی والدہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ میری بچی کے سوتیلے دادا نے کئی بار اس سے ذیادتی کرنے کی کوشش کی ہے۔
واقع کا مقدمہ الزام نمبر 270/2023 بجرم دفعہ 376/511 فوری طور پر تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کرلیا گیا۔
ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرکے ملزم عبدالمنان ولد عبدالحاکم کو گرفتار کیا۔
متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں درج مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: