کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے انکشاف کیا ہے کہ مرید عباس کی بیوہ اور اُن کے اہل خانہ کو مقدمے سے پیچھے نہ ہٹنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ مرید عباس کی فیملی کو دھمکیاں مل رہی ہے، مرید عباس کی فیملی کودھمکیوں کی شکایت موصول ہوئی جس کے بعد بیوہ اور فیملی کوتحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ ان کا مزید کہنا تھا مرید عباس کیس میں پولیس دہرےقتل کی تحقیقات کر رہی ہے، کس کاکتنا پیسالگا ہےاس کی تحقیقات کون کرےگا یہ طے ہوناباقی ہے۔
