2017ء سے مخصوص بینچ خاص قسم کے فیصلے کررہا ہے:احسن اقبال

لاہور،: وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا رولز اینڈ پروسیجر کا قانون صوابدیدی اختیارات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی عملداری ہے۔

نا رووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ پاکستان میں کچھ ایسے اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں جس سے ملک میں بے یقینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کونسا آئین اور قانون ہے جس میں چیف جسٹس کے لئے صوابدیدی اختیارات رکھنا جائز ہوں جبکہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے لئے ناجائز ہوں ۔

ا نہوں نے کہا کہ2017 ء سے ایک مخصوص بینچ ایک خاص قسم کے فیصلے کررہا ہےجن کا فائدہ ایک سیاسی جماعت کو پہنچ رہا ہے اور جن فیصلوں کا نشانہ ایک اور سیاسی جماعت بن رہی ہے، اس سے پاکستان میں رول آف لا نہیں ہو گا ۔

احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال کے ترقیاتی منصوبے کے فیز 2 کاسنگ بنیادرکھنے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ نارووال کو علم کی بستی بنانا میرا ایک خواب ہے،میں اپنی زندگی میں اپنے خواب کی عملی تعبیر دیکھ ر ہا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف نارووال کے اس ترقیاتی منصوبےسے نہ صرف یہاں کے طالب علم بہرہ مند ہونگے بلکہ پورے ملک کے لئے بہت بڑا اثاثہ ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف نارووال کے ترقیاتی پروگرام کے فیز 2 کے تحت تقریبا ًایک ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز، کمرشل سنٹر، کیفے ٹیریا، گیسٹ ہاؤس ، مسجد ، ہاسٹلز، فیکلٹی اور اسٹاف کی رہائشیں تعمیر کی جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: