Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قائم علی شاہ کی صاحبزادی کے کوٹے پر میونسپل کمشنر کی تعیناتی | زرائع نیوز

قائم علی شاہ کی صاحبزادی کے کوٹے پر میونسپل کمشنر کی تعیناتی

کراچی(اسٹاف رپورٹ) کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے سابق وزیر اعلی سندھ کی صاحبزادی نفیسہ شاہ کے مبینہ کوٹے پر ضلع وسطی میں تعینات کرپٹ میونسپل کمشنر فہیم خان کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما عبدالرحمان کا کہنا تھا کہمیونسپل کمشنر ضلع وسطی اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کنٹریکٹرز کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ضلع وسطی میں ٹھیکیداروں کے کروڑوں روپے پھنسے ہوئے ہیں جن کی ادائیگیوں کیلئے کنٹریکٹرز کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیا جارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ طاقت کے نشے میں چور میونسپل کمشنر فہیم خان نے گذشتہ روز کنٹریکٹرز کو مغلظات (گندگی گالیاں) بکیں، ٹھیکیدار لاوارث نہیں کسی کی دھونس دھمکیوں اور بلیک میلنگ کو اب برداشت نہیں کیا جائے گا، کنٹریکٹرز کو مغلظات بکنے والے میونسپل کمشنر فہیم خان کو سندھ حکومت لگام دے، اپنے ہوش وہواس میں نہ رہنے والے میونسپل کمشنر سندھ حکومت کیلئے بھی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

جنرل سیکریٹری نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی سندھ اور وزیر بلدیات میونسپل کمشنر فہیم خان کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ فوری عہدے سے برطرف کریں، کروڑوں روپے کے واجبات ہونے کے باوجود ٹھیکیدار شہر کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔