کراچی: جنگ اور جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو گزشتہ روز نیب نے غیر قانونی اراضی کیس میں پیشی کے بعد گرفتار کیا۔نیب کے مطابق ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کررہا، اسی لیے گرفتاری کی اجازت لی گئی۔
اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں نے میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا۔ جیو سے وابستہ سینئر صحافی اور صحافی تنظیموں نے بھی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو بھی آزادی صحافت پر قدغن قرار دیا گیا۔
شہازیب خانزادہ نے گزشتہ روز نیب کارکردگی اور اپوزیشن کی جانب سے جانبدرانہ کارروائیوں پر ایک تفصیلی پروگرام کیا جس میں پرانے کلپس بالخصوص چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے ویڈیو اسکینڈل کا بھی ذکر کیا گیا۔
آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘پروگرام کو ریاست سے بغاوت کا نوٹس بھیج دیا گیا۔اینکر پرسن نے کہا کہ پیمرا بھی نوٹس بھیجنے سے پہلے ہم سے یہ نہیں پوچھتا کہ آپ نے ترجمان نیب کا موقف لینے کی کوشش کی یا نہیں ،بس نوٹس بھیج دیا جاتا ہے ۔
PEMRA accused us for ‘sedition’ when we raised question in our show tht why no investigation was carried out in Tayyab Gul n Chairman NAB video case even after he himself alleged that it was an attempt to blackmail him. Watch story of threats,allegations and penalties. Thread 👇🏼 https://t.co/4ENzLtcBxV
— Shahzeb Khanzada (@shazbkhanzdaGEO) March 13, 2020
