اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والے شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص، پہلا مقامی کیس

کراچی میں کورونا وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 جبکہ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 22 ہوگئی ہے۔

تفصیل کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک 52 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ کہ متاثرہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔

اہم بات یہ ہے کہ متاثرہ شخص نے کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں یعنی  وہ بیرون ملک سے پاکستان نہیں آیا، جس سے خدشہ طاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں مقامی طور پر بھی یہ وائرس پھیلنا شروع ہو گیا ہے ، یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں جتنے بھی مریضوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی تھی وہ ان ممالک سے ہی پاکستان آئے تھے جہاں یہ وائرس کافی پھیل چکا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے جمعے کو تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد سے کراچی آنے والے شخص کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ متاثرہ شخص دو روز قبل ہی کراچی پہنچا تھا جس میں جمعے کو کرونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔

سندھ میں مقامی سطح پر کرونا وائرس کا یہ پہلا کیس ہے۔ صوبے میں مجموعی طور پر کرونا وائرس کے 15 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 13 کی حالت خطرے سے باہر ہے اور دو کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: