Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سیاسی جماعتیں موجودہ معاشی صورتحال پر توجہ دیں، چیئر مین آباد |

سیاسی جماعتیں موجودہ معاشی صورتحال پر توجہ دیں، چیئر مین آباد

کراچی: سابق چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیلوپرز (آباد)اور سابق نائب صدر ایف پی زی سی آئی عارف جیوا نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کو فوکس کیا جائے تاکہ ملکی معیشت سنبھل سکے ۔

عارف جیوا نے کہا کہ پاکستان میں تعمیراتی شعبے کا خام مال بہت زیادہ مہنگا ہوچکا ہے،سریے کی قیمت تاریخ کی بلند تیرن سطح پر پہنچ چکی ہے اوراب ایک عام آمدی اپنے گھر کا خواب بھی پوار نہیں کرسکتا۔

عارف جیوا نے کہا کہ پاکستان میں فی ٹن سریے کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے،جو پہلے فی اسکوائر فٹ لاگت 700 روپے تھی ،اس وقت فی اسکوائٹر فٹ سرئیے کی لاگت 2200 روپے کی ریکارڈ پر پہنچ چکی ہے۔انکاکہنا تھا کہ درآمدی اسٹیل پر ڈیوٹی اور ٹیکسز بہت زیادہ ہیں ،پاکستان میں ابھی 1100 ڈالر فی ٹن پر سریا پہنچ چکا ہے ۔

عارف جیوا نے بتایاکہ اس وقت ایران میں 500 روپے فی ٹن سریا کی قیمت ہے ،چین سے 625 ڈالر فی ٹن سریا اس وقت مل رہا ہے ،یو اے ای میں 700 ڈالر فی ٹرن سرئیے کی قیمت ہے ،حکومت سریے پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرے تاکہ سریے کی قیمت کم ہوسکے ۔