کراچی میں‌ نیوایئر پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 21 گرفتار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ سال 2023 کا پہلا مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج ہوا۔

پولیس کی جانب سے سخت پابندی کے باوجود رات بارہ بجتے ہی شہر کے مختلف علاقے گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھے اور ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بچے ، چار خواتین سمیت 20 شہری زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں ایک بیس سالہ لڑکی میں شامل ہے۔

لانڈھی میں سال نو 2023 کا ہوائی فائرنگ کا پہلا مقدمہ لانڈھی پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لے اقدام قتل کی دفعہ سمیت تین الگ الگ مقدمات درج کردیئے اور ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں سید فیاض شاہ، خرم اور عارف شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف بجرم دفعہ 324 اقدام قتل اور 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔

کراچی میں‌ نیو ایئر فائرنگ سے سونی پورن سمیت 4 خواتین زخمی

دوسری جانب ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے سال نو پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے جبکہ آرام باغ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

کراچی میں‌ سال نو پر ہوائی فائرنگ سے بچے اور خواتین سمیت 22 زخمی

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے سال نو پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا اور انہیں حوالات میں بند کردیا۔

گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، جن میں سے 2 گلشن اقبال اور ایک کو شارع فیصل سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کی ہدایت پر تمام ملزمان کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔