Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گورنر سندھ پر شہری کے جوتا پھینکنے کی ویڈیو سامنے آگئی | زرائع نیوز

گورنر سندھ پر شہری کے جوتا پھینکنے کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی : شہر قائد کے مشہور و معروف مقام نمائش چورنگی پر سال نو کی آتش بازی کی تقریب میں شریک گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور خالد مقبول صدیقی کی جانب نامعلوم شہری نے جوتا اچھال دیا، جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

سال نو کی آتشبازی سے قبل خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کا آغاز کیا تو شہری کی جانب سے جوتا اچھالا گیا جس کی فوٹیج وہاں موجود میڈیا چینل کی ڈی ایس این جی میں محفوظ ہوگئی۔

شہری کی جانب سے اچھالا گیا جوتا کتھئی رنگ کا تھا جو خوش قسمتی سے گورنر کو نہ لگ سکا اور اُن سے آدھے گز کے فاصلے پر کھڑے رپورٹر کے ہاتھ پر لگا۔

اس دوران کامران ٹیسوری نے میڈیا سے بات چیت جاری رکھی اور واقعے پر کوئی ردعمل نہ دیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان بھی موجود تھے۔

دریں اثنا نمائنش چورنگی پر پولیس نے آتش بازی کا سامان قبضے میں لیا تو وہاں بدمزگی پیدا ہوائی جس پر گورنر سندھ کی ہدایت پر پروٹوکول کے عملے نے بات چیت کے بعد پولیس سے ضبط کیا گیا آتش بازی کا سامنا واپس لیا اور پھر یہ انتظامیہ کے حوالے گیا۔

نمائش چورنگی پر آتشبازی کا اعلان گورنر سندھ نے ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ اُن کی رہائش گاہ پی آئی بی میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نمائش چورنگی پہنچی اور سال نو کی آتشبازی سے محظوظ ہوئی۔

ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوتا اچھالنے والے شہری کی تلاش شروع کردی ہے جس کے لیے اطراف میں لگے کیمروں اور مخبروں کی مدد حاصل کی جارہی ہے۔