Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
انتہاء پسندی، دہشت گردی، غربت امن کیلئے بڑا خطرہ، وزیراعلیٰ سندھ | زرائع نیوز

انتہاء پسندی، دہشت گردی، غربت امن کیلئے بڑا خطرہ، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ انتہاء پسندی، دہشت گردی اور غربت امن کیلئے خطرہ ہیں، یہ بات انہوں نے امن مشق 2023 کے غیر ملکی مندوبین سے ملاقات کے دوران کہی۔

اس موقع پر صوبائی وزراء شرجیل میمن، سعید غنی، ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، آئی جی و دیگر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان امن پر یقین رکھتا، اسلام ہمیں سکھاتا ہےکہ انسانوں کیلئے پُرامن ماحول قائم کریں، انتہاء پسندی کا مقابلہ کرکے امن قائم کیا جاسکتا، اس دور میں امن کو لاحق خطرات کی نوعیت تبدیل ہوگئی، جس کے باعث کسی ایک قوم کیلئے ان خطرات کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ امن مشق اہم اقدام ہے، جس کا مقصد سمندری میدان میں خطرات سے نمٹنے کیلئے دنیا کی تمام بحری افواج کے تعاون کو بڑھانا ہے۔