Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
خاندان کے کسی بھی فرد کو کچھ ہوا تو ذمے دار نیازی ہوگا, بلاول | زرائع نیوز

خاندان کے کسی بھی فرد کو کچھ ہوا تو ذمے دار نیازی ہوگا, بلاول

لاہور : پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو سمجھنا چاہیے کہ بیوی کو خواب آنے پر وہ ٹی وی پر آکر الزامات نہیں لگا سکتے, عمران خان کے بیانات نے میرے والد اور اہلِ خانہ کےلیے خطرات بڑھادیے ہیں، ہم عمران خان کے الزامات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تنظیموں نے مجھے اور پارٹی کو نام لے کر براہ راست دھمکیاں دیں, عمران خان اب آصف زرداری پر غلط الزامات عائد کر رہا ہے, اگر مجھ پر، میرے والد یا پارٹی پر حملہ ہوا تو اس سب کا حساب لیا جائے گا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ عمران خان کے توہین آمیز، خطرناک الزامات پر قانونی پہلوؤں کو بھی دیکھ رہے ہیں, عمران خان میرے والد کو بندوق کی نوک پر رکھنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے, بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور حواریوں کی دہشت گردوں کی سہولت کاری کی دستاویزات تاریخ کا حصہ ہیں۔ عمران خان نے اپنے دور میں دہشتگردوں کو رہا اور جمہوریت پسندوں کو گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کو دہشت گرد تنظیموں کے حوالے کیا، آج تک عمران خان کی پارٹی دہشت گرد گروہوں کی فنڈنگ کرتی ہے-