کراچی : عوام گیس اور بجلی کی بندش کے باعث گھرستی اور امور خانہ داری میں پریشان جبکہ معروف اداکارہ اشنا شاہ کوفکر کھائے جا رہی ہے کہ “کافی” کیسی بنائی جائے۔
پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے نے گیس اور بجلی کی عدم فراہمی کے سبب ایک شکایتی ٹیوٹ کر ڈالی ، شکوہ کیا کہ وہ اپنے لیے کافی کیسے بنائیں ؟
اداکارہ اشنا شاہ نے ایک ٹویٹ لکھی جس کے پہلے حصے میں انہوں نے وضاحت کی کہ وہ پاکستان سے محبت کرتیں , پاکستان ہی ان کی شناخت ہے مجھے دوسرے پاکستانیوں سے بھی محبت ہے تاہم بعد میں لکھا کہ بجلی اور گیس ایک ہی وقت میں غائب ہے۔ پیٹرول کی کمی ہے اوریو پی ایس بہت زیادہ استمال ہونے کے سبب خراب ہوگیا ہے ۔
انہوں نے لکھا کہ سچ میں کوئی طریقہ نہیں کہ گھر میں کافی بنا سکوں ؟؟ خیر آخر میں لکھا کہ ترانہ گانا تھوڑا مشکل ہے ۔
