Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پولیس اہلکار ترقی اور تنخواہوں میں اضافے کے متنظر | زرائع نیوز

پولیس اہلکار ترقی اور تنخواہوں میں اضافے کے متنظر

پولیس اہلکار ترقی اور تنخواہوں میں اضافے کے متنظر

کراچی : (رپورٹ علی رضا) صوبے سندھ کے 5 سے 9 گریڈ کے پولیس جوانوں کا پے اسکیل کب بڑھے گا ، اہلکار سندھ حکومت کی توجہ کے منتطر ہیں، دہشتگردی اور اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لئے فرنٹ لائن پر موجود اہلکاروں کا کئی سالوں سے پے اسکیل نہیں بڑھ سکا، سندھ پولیس کے سپاہی ، ہیڈ کنسٹیبل اور اے ایس ائی اپنے پے اسکیل میں اپگریڈیشن سے تاحال محروم ہیں۔

صوبے سندھ کے علاوہ تمام صوبوں کی حکومتوں نے پولیس اہلکاروں کے پے اسکیل میں اضافہ کر دیا، دستاویزات کے مطابق دیگر صوبوں میں سپاہی کا 5 گریڈ سے بڑھا کر 7 ، ہیڈ کنسٹیبل کا 7 سے 9 اور اے ایس ائی کا 9 سے 11 گریڈ کر دیا گیا ہے ، 2018 میں سینٹرل پولیس آفس سے تحریری طور پر تمام تفصیلات محکمہ داخلہ دی جا چکی ہیں ، پے اسکیل اپ گریڈ ہونے سے تنخواوں میں اضافہ کیا جائے گا، قربانی بھی دیں صوبے کا نام بھی روشن کریں ، ہمیں ہمارا حق کون دیگا ؟، کشمور متاثرہ بچی کو بازیاب کروانے والے اے ایس ائی محمد بخش ہوں یا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دو بہادر سپاہی رفیق اور خالد ہوں ، فرنٹ لائن پر موجود کسی کو ترقی نہیں دی گئی۔

سنہ 2018 میں سینٹرل پولیس آفس سے پے اسکیل کی تمام تفصیلات محکمہ داخلہ کو خط کی صورت میں تفصیلات بھیجی جا چکی ہیں ،  ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب سے تاخیری کے حوالے سے موقف لینے کی کوشش کی گئی پر جواب نہیں مل سکا،  مرتضی وہاب کے کورڈینٹر اور ترجمان فیاض چاچڑ اور سکندر سے رابطہ کیا گیا مگر نامعلوم وجہ کی بنا پر موقف سامنے نہیں آسکا۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔