Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیم زلزلہ متاثرین کیلئے امداد لے کر ترکیہ پہنچ گئی |

ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیم زلزلہ متاثرین کیلئے امداد لے کر ترکیہ پہنچ گئی

کراچی: ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کی ٹیم زلزلہ متاثرین کیلئے امداد لے کر ترکیہ پہنچ گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیم کی قیادت فیصل ایدھی کر رہے ہیں اور وہ امدادی سامان کے ہمراہ زلزلے سے متاثرہ ترک شہر قاہرامان ماراش پہنچ گئے۔

شہر میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں، ریلیف کیمپوں میں کھانا اور گرم کپڑے فراہم کیے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ متاثرہ لوگوں کی حالت بہت خراب ہے، پوری دنیا سے لوگ مدد کیلئے ترکیہ پہنچے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب فیصل ایدھی نے ترکیہ کے وزیر داخلہ سے زلزلہ کے حوالے سے بنائے گئے کنٹرول روم میں ملاقات کی ترکیہ کے وزیر داخلہ نے فیصل ایدھی کی کاوشوں کو سراہا۔