Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رؤف صدیقی کی ہتک عزت کے دعوے کی درخواست پر سماعت ملتوی | زرائع نیوز

رؤف صدیقی کی ہتک عزت کے دعوے کی درخواست پر سماعت ملتوی

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رؤف صدیقی کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ معیز کے خلاف ہتک عزت کے دائر دعوے کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی ۔

پیر کو سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم رہنماء رؤف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے رؤف صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ چھ سال ہوگئے کیس چل رہا ہے کسی نتیجے پر نہیں پہنچا ہے۔

عدالت نے رؤف صدیقی کو ریمارکس دیے کہ ڈیٹ لے لیں آئندہ سماعت پر کیس چلادیں گے ۔

رؤف صدیقی کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ 2017 میں نیوی کے کیپٹن معیز نے پریس کانفرنس کی تھی کیپٹن معیز نے میرے خلاف الزمات لگائے تھے میں نے ہتک عزت کا دعوے دائر کیا تھا مگر اب الخدمت کے طرف سے وہ ویڈیو پھر سے چلائی جارہی ہے وہ پوسٹ بار بار شیئر کی گئی جا رہی ہے میرے اوپر کیپٹن معیز نے کرپشن اور بھتے کے الزامات لگائے تھے یہ ویڈیو الخدمت کی آفیشل ویب سائیٹ سے چل رہی ہے جو انفرادی طور پر پوسٹ چلا رہے انکے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ سندھ رؤف صدیقی نے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوا دائر کررکھا ہے۔ان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ 2017 میں نیوی کے کیپٹن معیز نے پریس کانفرنس کی تھی کیپٹن معیز نے میرے خلاف الزمات لگائے تھے میں نے ہتک عزت کا دعوے دائر کیا تھا مگر اب الخدمت کے طرف سے وہ ویڈیو پھر سے چلائی جارہی ہے وہ پوسٹ بار بار شیئر کی گئی جا رہی ہے میرے اوپر کیپٹن معیز نے کرپشن اور بھتے کے الزامات لگائے تھے یہ ویڈیو الخدمت کی آفیشل ویب سائیٹ سے چل رہی ہے جو انفرادی طور پر پوسٹ چلا رہے انکے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈیٹ لے لیں آئندہ سماعت پر کیس چلادیں گے۔