Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلدیاتی انتخاب : سعید غنی کے بھائی، خرم شیر،عبدالرشید بھی ناکام | زرائع نیوز

بلدیاتی انتخاب : سعید غنی کے بھائی، خرم شیر،عبدالرشید بھی ناکام

کراچی: کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے کئی اہم سیاست دانوں کی حلقے میں مقبولیت اوران کی پارٹی پوزیشن کو ظاہر کردیا ہے صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی کو شکست ہوئی سعید غنی کے صوبائی اسمبلی کے حلقے میں شامل یوسیز میں بھی پیپلزپارٹی مخالف امیدوار کامیاب رہے۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے انتخابی حلقے میں شامل بلدیاتی نشستوں پر پیپلزپارٹی امیدوار کامیاب رہے سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان خود بھی ہار گئے ان کے صوبائی حلقے میں شامل یونین کمیٹیز میں بھی پی ٹی آئی کو شکست ہوئی جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید بھی اپنے حلقے میں شامل بلدیاتی نشستوں پرناکام ہوئے ہیں ۔

کراچی میں ایم کیوایم کے بائیکاٹ اور سابق پی ایس پی کے امیدواروں کی جانب سے بھی انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے کے بعد ہونے والے الیکشن نے سیاسی جماعتوں اور بڑے سیاستدانوں کی مقبولیت ظاہر کردی ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے انتخابی حلقے سہراب گوٹھ میں پی ٹی آئی امیدواروں کو شکست ہوئی ہے پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور کلفٹن کے علاقے سے دو مرتبہ رکن سندھ اسمبلی رہنے والے خرم شیر زمان نہ صرف یوسی چیئرمین کی نشست پر ناکام ہوئے بلکہ ان کے انتخابی حلقےمیں بھی پی ٹی آئی امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جماعت اسلامی رہنمالیاری سے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشیدکے حلقے میں جماعت اسلامی امیدواروں کو شکست ہوئی اور پیپلزپارٹی امیدوار کامیاب رہے۔