Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گوشوارے جمع نہ کر انے پر 271 ارکان پارلیمنٹ ، صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل | زرائع نیوز

گوشوارے جمع نہ کر انے پر 271 ارکان پارلیمنٹ ، صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

۔اسلام آباد:الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن ، گوشوارے جمع نہ کر انے پر 271 ارکان پارلیمنٹ ، صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ارکان کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اراکین میں اعظم سواتی،تاج حیدر، شوکت ترین ،ثانیہ نشتر، مولانا غفور حیدری، مراد سعید، عمرایوب، اسد عمر،نورعالم خان اور شہریارآفریدی اور دیگر بھی شامل ہیں۔رکنیت معطل ہونے کے بعد نورعالم خان پی اے سی کی چیئرمین شپ نہیں کرسکیں گے۔ذرائع کے مطابق ممبران پارلیمنٹ ، صوبائی اسمبلی کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر معطل کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ممبران کی رکنیت معطل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ کے 21 ارکان کی رکنیت گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی ہے۔

اسی طرح قومی اسمبلی کے 136 ، سندھ کے 48، کے پی کے 54 اور بلوچستان اسمبلی کے 12 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے معطل ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی فہرست قومی اسمبلی ،سینیٹ اور صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ بھجوا دی ہیں ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق معطل پارلیمنٹرین اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ سیکشن 137 الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ہر سال 16 جنوری تک اپنے اور زیر کفالت افراد کے اثاثہ جات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرانے والے ممبران کی رکنیت معطل کر دی جاتی ہے تاوقتیکہ وہ اپنے اثاثہ جات جمع نہ کروا دیں ۔