Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اینکر مرید عباس کیس میں مزید اہم انکشافات | زرائع نیوز

اینکر مرید عباس کیس میں مزید اہم انکشافات

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکرمریدعباس سمیت 2افرادکے قتل کے واقعے کا عینی شاہد سامنے آگیا اور اُس نے تفتیشی ٹیم کو سب کچھ بتا دیا۔

عینی شاہد عمر ریحان نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا، عمر ریحان نے بتایا کہ اس کے سامنے فائرنگ ہوئی، عاطف زمان نے فون کرکے کہا مرید کو لیکر آؤ اور بتایا کہ مرید کی فائل کلوز کرنی ہے۔

عمر ریحان کے مطابق وہ اور مرید عباس عاطف کے دفتر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ عاطف زمان اچانک داخل ہوا اور بغیر کوئی بات کیے فائرنگ شروع کردی، عاطف زمان نے مجھے  بھاگنے کاکہا۔

ایس پی طارق دھاریجو کے مطابق عمر ریحان کا2017سےعاطف زمان سےرابطہ تھا، جبکہ کیس میں ایک اور ندیم نامی ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا جس کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق عاطف نےبتایاکوئی کاروبارنہیں پیسےرولنگ کرتاتھا، اُس نے کلائنٹس کوٹائروں کے کاروبار کا بتارکھاتھا، کلائنٹس کو دکانیں اور گودام دکھا رکھے تھے، عاطف کوپیسے ایک جگہ سے آتےتھے دوسری جگہ دیتاتھا۔

مرید عباس کی اہلیہ کے وکیل کا مؤقف

زارا عباس کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر154کےبیان پر کاٹی گئی، ویڈیو میں مزید لوگ سامنے آئے ہیں، شواہد ملےکہ ایک سےزیادہ لوگوں کے قتل کا منصوبہ  تھا، عاطف زمان سے درجنوں لوگ اپنےمنافع کاتقاضا کررہےتھے، عاطف زمان نے دو لوگوں کا قتل دیگر لوگوں کو ڈرانےکیلئےکیا، ملزم عاطف بھول گیا تھا پوری عمارت میں کیمرےلگےہیں۔

وکیل کے مطابق ملزم نےتفتیش سے بچنے کیلئے خودکشی کی کوشش کی، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی لگنی چاہیے۔