کراچی: اے وی سی سی نے کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کے نام پر لوگوں کو اغوا کر کے کروڑوں روپے تاوان لینے والے پانچ رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نےبرنس مین اغواکرکےحب میں فارم ہاؤس پررکھا، حساس اداروں کی مددسےمغوی کوبازیاب کرایاگیا، ملزمان سے حساس اداروں کے کارڈ،کیپ بھی برآمد ہوا، ملزمان این جی اوکے نام پراکاؤنٹ میں تاوان کی رقم رکھتے تھے، ملزمان کی جانب سےرقم بیرون ملک منتقل کی جاتی تھی۔
ایس پی فدا حسین کے مطابق ملزمان نے آف شور کمپنی بنا رکھی ہے۔
