نیب نے صوبائی وزیرسندھ امتیازشیخ کیخلاف انکوائری کافیصلہ کرلیا، اُن پر کورنگی میں30ایکڑاراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔
نیب ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیوافسران کی مددسےامتیاز شیخ نے خزانےکوکروڑوں کانقصان پہنچایاگیا، امتیاز شیخ کے خلاف نیب کو درخواست موصول ہوئی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ غیرقانونی قبضےکیخلاف2005میں اینٹی کرپشن میں مقدمہ بھی درج تھا۔
