Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملکی معاملات اقتداروالوں کےاختیارمیں نہیں،خالد مقبول صدیقی | زرائع نیوز

ملکی معاملات اقتداروالوں کےاختیارمیں نہیں،خالد مقبول صدیقی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے لاہور میں منعقدہ محمد خواجہ رفیق شہید کی برسی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس دفعہ بھی اقتدار میں ہیں اور سابق دور میں بھی اقتدار میں تھے لیکن ملکی معاملات اقتدار والوں کےاختیارمیں نہیں ہیں کیونکہ ہمارے ساتھی ابھی تک لاپتہ ہیں، اللہ تعالی کسی کے بھی پیاروں کو لاپتہ نہ کرے۔

کنونیئر ایم کیو ایم نے کہا کہ خواجہ رفیق شہید کی اولادوں نے انکی شہادت کا قرض ادا کیا ہے چالیس سالوں سے انکی دی جانے والی قربانیوں کو جمہوریت کبھی رائیگاں نہیں جانے دے گی انکی اولادوں نے انکی یاد کو تازہ رکھا ہوا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کی جدوجہد ہے کہ ملک میں آئین اور جمہوریت کی حکمرانی ہو لیکن سب سے بڑا سوال ہے کہ جمہوریت ہی کیوں ؟۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت تو بے مقصد نہیں ہوسکتی جمہوریت کا بھی تو کوئی مقصد ہوگا بلکہ پاکستان بھی بے مقصد نہیں پاکستان کا بھی کوئی مقصد تھا ہم نے تو جمہوریت اور پاکستان دونوں کے معاملہ میں مقصد کو فراموش کر دیا ہے اور جو لوگ اپنی تاریخ اور مقصد کو فراموش کردیتے ہیں انکا جغرفیہ انکو فراموش کردیتا ہے اور ہمارے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا ہے معاملہ یہ ہے کہ آج کی جدید ترین دنیا میں مہذب دنیا طاقتور اقوام تعلیم یافتہ اقوام ان میں اگر کوئی قدر مشترک ہے تو وہ جمہوریت ہے۔