Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ کابینہ کا اجلاس : بلدیاتی کونسلز کیلئے مخصوص نشستوں کی منظوری | زرائع نیوز

سندھ کابینہ کا اجلاس : بلدیاتی کونسلز کیلئے مخصوص نشستوں کی منظوری

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس یوا جس میں صوبائی وزراء ، مشیران، معاون خصوصی، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریز شریک تھت

سندھ کابینہ نے گنے کی قیمت 302 روپے فی من (40 کلو) مقرر کی ہے،

سندھ کابینہ کی 20 نومبر سے کرشنگ شروع کرنے کی توثیق کردی۔کوالٹی پریمیم 0.50 (پچاس پیسے) فی 40 کلو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا

کابینہ نے تعلیم کی بنیاد پر انسداد دہشتگردی عدالت کے سزا یافتہ 9 قیدیوں کو سزا میں کمی کردی,جن قیدیوں کی سزا میں چھ سے 22 ماہ کی کمی کی گئی ہے انھوں نے ادیب، میٹرک اور انٹر کے امتحانات پاس کئے ہیں،جن قیدیوں کی سزا معاف کی گئی ہیں ان میں عبدالجبار، محمد علی، سید عامر حسین، خالد عباس، سید شہزاد، علی رضا، سید نیئر رضا اور خالد عزیز شامل ہیں،
سندھ کابینہ میں بلدیہ فائر کمپنسیشن کیس سے متعلق بحث ہوئی ۔ بلدیہ فیکٹری کو 11 نومبر 2012 میں آگ لگی تھی جس میں 200 سے زائد مزدور جاں بحق ہوگئے تھے،جرمنی کی کمپنی نے ایک ملین ڈالر بلدیہ فیکٹری کے جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدور کو معاوضے کیلئے دئے ،سیسی (SEESI)پنشن کی مدمیں ورثاء کو ماہانہ پنشن دے رہی ہے، پنشن EFU کے ذریعے ورثاء کو دیتی رہے، اس سلسلے میں سندھ کابینہ کی محکمہ لیبر کو اجازت دے دی ہے۔محکمہ لیبر EFU کے ساتھ MoU پر دستخط کرے گی۔

سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کیلئے مخصوص نشستوں کی منظوری دے دی۔

یہ مخصوص نشستیں چھ کیٹیگریز کیلئے ہیں ,ان میں خواتین، نوجوان، مزدور/کسان، غیر مسلم، خصوصی افراد/مزدور اور ٹرانسجینڈر شامل ہیں،۔