کراچی: معروف اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے ایک گانے میں پرفارمنس کرنے کی پیش کش کی تھی، جس میں انہیں ’ٹھمکے‘ لگانے تھے۔
سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں اکتوبر 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
شادی کے بعد اگرچہ سارہ خان کے ڈراموں میں دکھائی دیں مگر حمل ٹھہرنے اور بچے کی پیدائش کے بعد وہ کافی وقت تک اسکرین سے دور رہیں۔
حال ہی میں دونوں نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے شو ’دی مرزا، ملک شو‘ میں شرکت کی، جہاں دونوں نے اپنے اپنے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں فلک شبیر نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اہلیہ کو اداکاری چھوڑ کر گھر بیٹھنے کے لیے نہیں کہا۔
