پاکستانی فلم انڈسٹری کے اداکار یاسر حسین نے اقرار عزیز نے اتوار کے روز لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کے دوران منگنی کی پیش کش کی اور یہ ایسا جذباتی لمحہ تھاکہ اداکار نے پیش کش کرتے ہی اداکارہ کو گلے لگایا اور انہیں بوسہ بھی دیا۔
یاسر حسین کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر ملا جھلا ردعمل سامنے آیا، کچھ نے اس حرکت کو بہت ہی گھٹیا جبکہ متعدد نے اسے ایک اچھا اقدام قرار دیا۔
اداکار حمزہ علی عباسی بھی اس معاملے پر میدان میں کود پڑے اور انہوں نے حدیث شیئر کردی جس میں حلال حرام Kiss کی تعریف بیان کی گئی۔
حمزہ علی عباسی نے ٹویٹ کیا کہ ’’اقرار عزیز اس زمانے میں جہاں لوگ حلال حرام کے چکر میں پڑے ہیں تم کیسے ایک شخص میں خامی تلاش کرسکتے ہیں جس نے نکاح کی پیش کش کی، گلے لگایا ور گالوں پر پیار کیا‘‘۔
انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ لوگ اس سلسلے کو روک دیں‘‘۔ حمزہ علی عباسی نے دونوں اداکاروں کو منگنی پر مبارک باد بھی پیش کی اور نیا سفر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
#IqraAziz In an era when ppl prefer haraam over halal, how can U find faults in a man asking a woman for nikkah? Bcz he hugged her or kissed her on the cheek? STOP IT! Instead celebrate the good… Heartiest congrats to Yasir & Iqra. May Allah bless u both in ur new journey. pic.twitter.com/5jsxGUSYZy
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) July 8, 2019
