لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی مشہوری کے چرچے آج بھی ہیں اُن کی نئی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر نے دھوم مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اسلام آباد سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ میں سوار تھے کہ اسی دوران ایک چین سے تعلق رکھنے والی خوبرو خاتون اُن کے پاس آئیں اور ہال چال دریافت کیا۔
خادم اعلیٰ نے خاتون سے چینی زبان میں گفتگو کی جس کے دوران لڑکی نے شہباز شریف اور سی پیک کے کام کی تعریف بھی کی، لڑکی نے شہباز شریف کو اسپیڈ کے نام سے پکارا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی لڑکی نے کہا کہ آپ نے بجلی بحران سے نجات کے لیے 1320 میگاواٹ ساہیوال پاور پلانٹ کو 6 ماہ پہلے ہی مکمل کر لیا جس پر چین میں آپ کی دھوم مچی رہی۔