کراچی کی سڑکوں پر کھلے عام شیر کو گھمانے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
کراچی کے علاقے کریم آباد میں چند روز قبل ایک نوجوان اپنی گاڑی کے پچھلے کھلے حصے میں شیر کو بٹھا کر سڑکوں پر ہوا خوری کراتا رہا جسے دیکھ کر شہریوں میں خوس و ہراس پھیل گیا، گاڑی پر شیر کو سیر کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے شیر کو گھمانے والے شخص کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔
کراچی: دولت کے نشے میں چور شہری بغیر حفاظتی اقدامات شیر لے کر گھومتا رہا#Karachi pic.twitter.com/aAuAu7NH7L
— ذرائع نیوز (@ZarayeNews) June 14, 2017
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائر ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آئے اور پولیس نے متعلقہ شہری کو گرفتار اور شیر کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب گرفتار ملزم نے بتایا کہ اس کے پاس شیر رکھنے کا لائسنس ہے، شیر کی طبعیت خراب تھی اس لیے ہوا خوری کے لیے کھلی گاڑی میں بٹھا کر سڑکوں کا چکر لگایا۔
