Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
یوم علیؓ : سیکیورٹی خدشات ، ڈبل سواری پر پابندی عائد | زرائع نیوز

یوم علیؓ : سیکیورٹی خدشات ، ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی / حیدرآباد: سندھ حکومت نے یوم علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق یوم علیؓ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے وزارتِ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کی سفارش کے بعد صوبے بھر میں 17 جون کو ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق 17 جون کی رات 12 بجے سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لیے ہوگا جبکہ بزرگ، خواتین، بچوں اور صحافیوں کو اس سے مستشنیٰ قرار دیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق جلوس کی ڈرون کے ذریعے کوریج  پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے بھی صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی، جس کے تحت اسلحے لے کر چلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سندھ تاجر اتحاد نے یوم علیؓ جلوسوں کے راستوں پر آنے والی مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلوس کے اختتام پر تمام کاروباری مراکز کھول دیے جائیں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی سندھ نے حکومت سے سفارش کی تھی کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ موبائل فون سروس بھی بند رکھی جائے۔

بشکریہ اے آر وائی