Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
" گیم آف تھرونز " کے کردار بھارتی لباس میں! بھارتی تخلیق کار کا کارنامہ | زرائع نیوز

” گیم آف تھرونز ” کے کردار بھارتی لباس میں! بھارتی تخلیق کار کا کارنامہ

ممبئی : بھارتی تخلیق کار نے اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گیم آف تھرونز کے کرداروں کو بھارتی لباس پہنادیے۔دنیا بھر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال نے تہلکہ مچادیا ہے۔
ملور نامی ایک بھارتی تخلیق کار نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تخلیق شیئر کی جس میں مشہور ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کے کرداروں کو بھارت کے روایتی ملبوسات میں دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک 18000 سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں سیریز کے کرداروں جارج آر آر مارٹن، ٹائرین لینسٹر، جون سنو، ڈینیریز ٹارگرین، سانسا اسٹارک، سرسی لینسٹر، اور آریا اسٹارک کو بھارت کے روایتی ملبوسات اور جیولری میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ملور نے اِن کی تصاویر کو ایڈٹ کرنے کیلئے مڈجرنی نامی ایپلی کیشن کا استعمال کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اِن تصاویر کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں جس کا اندازہ انسٹاگرام پوسٹ میں کیے گئے تعریفی تبصروں کو دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔