Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بابر اعظم کو بھارتی نصاب میں کن عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کیا گیا؟ | زرائع نیوز

بابر اعظم کو بھارتی نصاب میں کن عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کیا گیا؟

ممبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) کی آٹھویں جماعت کی نصابی کتاب کے اسپورٹس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے۔
بھارت کی نصابی کتاب میں بابر اعظم کو بھارتی مشہور کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، روہت شرما، ایم ایس دھونی اور دیگر کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتاب میں کرکٹرز کے عرفی ناموں پر مبنی سوال لکھا گیا ہے۔
کتاب میں لکھا گیا ہے کہ بھارت میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے اور کرکٹرز مشہور شخصیات ہیں، کیا آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے عرفی نام جانتے ہیں؟طلباء سے سوال میں کہا گیا کہ وہ کرکٹرز کو ان کے متعلقہ عرفی ناموں سے ملائیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں جوابات میں بابر اعظم کا عرفی نام ’بوبی‘ لکھا ہوا ہے۔